• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 3:08 صبح
  • پاکستان

نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کرتے ہوئے معیشت مستحکم بنانے، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کیلئے اصلاحات کو آگے بڑھانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، مشیر برائے نجکاری محمد علی، معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کیلئے آئی ایم ایف کی مسلسل معاونت کو سراہا۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان تعمیری شراکت داری مزید مستحکم بنانےمیں کرسٹالینا جارجیوا کے کردار کو سراہا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے معیشت مستحکم بنانے، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کیلئے اصلاحات کو آگے بڑھانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان محتاط مالیاتی اور زری پالیسیوں کی بدولت معاشی استحکام کیساتھ معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم نے مالیاتی نظم وضبط، بیرونی مالیاتی ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کو اجاگر کیا اور معاشی اصلاحات کے تسلسل کے ساتھ کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے حکومت کے عزم پر زور دیا۔

اس موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی کارکردگی،معاشی استحکام کیلئےحکومت کی کوششوں کو سراہا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہاکہ ملاقات میں پاکستان میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد سے معاشی استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملی ۔ اعتماد بحال ہوا اور پاکستان کی دوبارہ عالمی مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملی ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے آئندہ آئی ایم ایف پروگرام جائزے، اصلاحات آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

موٹر وے ایم ون کی بندش سے خیبر پختونخوا کو اشیائے خورونوش کی ترسیل متاثر ہونےکا خدشہ

پی ٹی آئی اپنے صوبےکا بارڈر کراس نہیں کرسکیں گے، یہ ڈی چوک کے باہر الٹا لٹک جائیں، ان کا لیڈر ایسے آزاد نہیں ہوگا: فیصل کریم کنڈی

توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت نے نئے رولز نافذ کردیے

آئی جی کی تعیناتی کا اختیار وزیراعلیٰ کو حاصل ہوگا، کے پی کابینہ سے نیا پولیس ایکٹ منظور

اسلام آباد سومنات نہیں، سوچ سمجھ کر آنا، کچھ لیکر نہیں بلکہ دیکر جاؤ گے: خواجہ آصف

کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

پشاور سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے بھی ویکسینیشن کے بغیر سفری پابندی عائد

بہاولپور میں اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات طلب کرلیں، صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکرٹری جنرل مقرر: وزارت خارجہ

پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسزکی بندش کی درخواست کردی

میر رضا کیس: پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کی ہراسانی کی شکایت، کمیشن کا این سی سی آئی کو تحقیقات کا حکم

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے نیویارک: وزیر اعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، معیشت مستحکم بنانے، اصلاحات کو آگے بڑھانےکے پختہ عزم کا اظہار

• 46 منٹ پہلے جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور ہم مذاکرات نہیں کریں گے: محسن رضائی

جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور ہم مذاکرات نہیں کریں گے: محسن رضائی

• 1 گھنٹے پہلے صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رکھنے کی تجویز

صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رکھنے کی تجویز

• 3 گھنٹے پہلے ’می ٹو‘ مہم کی وجہ بننے والے ہالی وڈ پروڈیوسرکو 15سال قیدکی سزا سنادی گئی

’می ٹو‘ مہم کی وجہ بننے والے ہالی وڈ پروڈیوسرکو 15سال قیدکی سزا سنادی گئی

• 3 گھنٹے پہلے موٹر وے ایم ون کی بندش سے خیبر پختونخوا کو اشیائے خورونوش کی ترسیل متاثر ہونےکا خدشہ

• 3 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی اپنے صوبےکا بارڈر کراس نہیں کرسکیں گے، یہ ڈی چوک کے باہر الٹا لٹک جائیں، ان کا لیڈر ایسے آزاد نہیں ہوگا: فیصل کریم کنڈی

• 3 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی

• 4 گھنٹے پہلے آئی جی کی تعیناتی کا اختیار وزیراعلیٰ کو حاصل ہوگا، کے پی کابینہ سے نیا پولیس ایکٹ منظور

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے