ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام
3 سالہ بچی نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا
(23 ستمبر 2026): بولی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا ایک بار پھر اپنے مبہم بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ جانوروں سے پیار کرو کیونکہ انسان دھوکے باز ہوتے ہیں۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب گووندا کو ممبئی کے مشہور لال باغچہ راجہ پنڈال میں اپنی فلم کی ساتھی اداکارہ کومل رانی کے ساتھ دیکھا گیا۔
سنیتا آہوجا نے براہ راست کسی کا نام تو نہیں لیا لیکن انسانوں اور جانوروں سے متعلق ان کی بات نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
ممبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گووندا کی اہلیہ نے اپنے پالتو کتے ونٹر کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ انہیں چھوڑنے آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانوں کو جتنا بھی پیار دو فائدہ نہیں ہے وہ دھوکا ہی دیتے ہیں، پالتو جانوروں کو پیار کرو، یہ ہمیشہ چپکے رہتے ہیں، انسانوں سے اچھے تو جانور ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی کے بارے میں افواہیں گرم ہیں۔ دونوں گنپتی کے تہوار کے دوران الگ الگ نظر آئے۔
کچھ دن پہلے سنیتا آہوجا اور ان کے بیٹے یش وردھن کو ممبئی کی فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا۔ بعد میں گووندا کے منیجر نے کہا کہ اداکار کی اہلیہ وہاں طلاق کا کیس واپس لینے گئی تھیں۔
