• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 4:48 صبح
  • پاکستان

امریکا نے ایران ایئر پر ٹکٹس، لینڈنگ اور دیگر خدمات فراہم کرنے والے ممالک پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں

ایران نے امریکا کی ہدایت پر ایرانی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکنے والے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی طیاروں پر پابندی عائد کی گئی تو ان ممالک کے ہوائی اڈے بھی معمول کے مطابق کام نہیں کر سکیں گے۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ملک امریکا کے کہنے پر ایرانی پروازوں پر پابندی عائد کرتا ہے تو ایران بھی خاموش نہیں رہے گا۔

محسن رضائی نے کہا کہ اگر آپ ہماری پروازوں پر پابندی لگائیں گے اور امریکا کے ساتھ تعاون کریں گے تو آپ کے ہوائی اڈّوں پر بھی کوئی پرواز نہیں ہوگی۔ اگر آپ امریکا کے ساتھ کھڑے ہوں گے تو ہم خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی ایئرلائنز پر پابندیوں کے اعلان کے بعد جارجیا، آذربائیجان، عراق، عمان، قطر اور ترکیہ نے بدھ کو ایران ایئرلائن کی پروازوں کو روک دیا تاہم چین نے ایسا نہیں کیا۔

چین نے واضح طور پر کہا کہ ایرانی پروازوں پر پابندی کو غیر قانونی اور یکطرفہ سمجھتے ہیں اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے