• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 4:06 صبح
  • پاکستان

ارجنٹینا کے صدر ہابیئر میلی نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران اقوام متحدہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ایک ’بے کار تنظیم‘ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ترین لاطینی امریکی اتحادی سمجھے جانے والے شعلہ بیان رہنما ہابیئر میلی نے اقوام متحدہ پر اجتماعی سلامتی اور انسانی حقوق کی ضمانت دینے کے اپنے فرض میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے امن کے بجائے ’افراتفری، تشدد اور بین الاقوامی دہشت گردی‘ کو پنپنے کی کھلی چھوٹ دی ہے۔

اپنے خطاب میں ہابیئر میلی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ’ایک بے کار تنظیم بن چکی ہے، جو محض نیک نیت بیوروکریٹس کے روپ میں چھپے خطرناک حد تک متکبر پیراسائٹس کے ایک طبقے کی پرورش کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہی‘۔

انہوں نے اقوام متحدہ پر ارجنٹینا کے 'فاک لینڈ جزائر' کے دعوے پر آنکھیں چرانے اور نظر انداز کرنے کا بھی الزام لگایا۔

واضح رہے کہ یہ جزائر برطانوی زیرِ انتظام علاقہ ہیں جنہیں ارجنٹینا کے عوام 'لاس مالویناس' کہتے ہیں اور اسے اپنی سرزمین کا اٹوٹ حصہ مانتے ہیں۔ اس علاقے کے تنازع پر 1982 میں برطانیہ اور ارجنٹائن کے درمیان جنگ بھی ہو چکی ہے۔ ارجنٹائن کا الزام ہے کہ برطانیہ اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے جن میں فریقین کو یکطرفہ کارروائی سے باز رہنے کا کہا گیا تھا۔

عالمی قوانین کے نفاذ اور اقوام متحدہ کے کردار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ارجنٹینا کے صدر نے کہا کہ ’جو لوگ عالمی اصولوں کی پاسداری کرتے ہیں انہیں اس کا کوئی صلہ نہیں ملتا، جبکہ جو لوگ ان کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہیں، انہیں کسی قسم کے نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑتا‘۔

’امریکا کے ساتھ جنگ میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘ ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

مودی سرکار نے ارب پتی تاجرگوتم اڈانی کے معاشی مفادات کیلئے آسام میں 10 ہزار مسلمانوں کو بےگھرکردیا

نیویارک: ڈیلیوری ورکرز کیلئے بڑا معاوضہ پیکج تیار، کم از کم معاوضہ 22 ڈالر فی گھنٹہ مقرر

یونیسیف کا جنسی بلیک میلنگ اور سیکسٹورشن میں مدد کیلئے سوشل میڈیا سروس کا آغاز

فرانسیسی صدر میکرون غزہ ڈپلومیسی پر برس پڑے

اسلام کے خلاف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے: ترک صدر

برطانوی وزیر اعظم کی اسرائیل پر تنقید، فلسطینی ریاست کیلئے بین الاقوامی حمایت کے مطابق عملی اقدامات اٹھانے پر زور

ایران نے تہران سے بغداد اور مسقط جانیوالی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

شمالی کوریا کا مبینہ طور پر ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

امریکا، گرین لینڈ اور ڈنمارک کے درمیان معاہدہ طے، امریکا کو ڈنمارک میں فوجی موجودگی بڑھانے کی اجازت مل گئی

میں بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں کہ ایران کو تباہ کردوں یا انہیں دوبارہ پنپنے دوں: ٹرمپ

جرمنی میں ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

تازہ ترین

• 2 منٹ پہلے ارجنٹینا کے صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اقوام متحدہ کو ’بےکار‘ تنظیم قرار دے دیا

• 6 منٹ پہلے کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

• 13 منٹ پہلے اسلام آباد سومنات نہیں، سوچ سمجھ کر آنا، کچھ لیکر نہیں بلکہ دیکر جاؤ گے: خواجہ آصف

اسلام آباد سومنات نہیں، سوچ سمجھ کر آنا، کچھ لیکر نہیں بلکہ دیکر جاؤ گے: خواجہ آصف

• 2 گھنٹے پہلے پشاور سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے بھی ویکسینیشن کے بغیر سفری پابندی عائد

پشاور سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے بھی ویکسینیشن کے بغیر سفری پابندی عائد

• 2 گھنٹے پہلے ’امریکا کے ساتھ جنگ میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘ ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

• 2 گھنٹے پہلے مودی سرکار نے ارب پتی تاجرگوتم اڈانی کے معاشی مفادات کیلئے آسام میں 10 ہزار مسلمانوں کو بےگھرکردیا

• 3 گھنٹے پہلے وہ عام غذا جس کو زیادہ کھانا متعدد دائمی امراض اور موت کا خطرہ بڑھاتا ہے

وہ عام غذا جس کو زیادہ کھانا متعدد دائمی امراض اور موت کا خطرہ بڑھاتا ہے

• 3 گھنٹے پہلے کیا اس دلچسپ پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟

کیا اس دلچسپ پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے