• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 3:08 صبح
  • پاکستان

3 سالہ بچی نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا

’’آئی فون لنگر‘‘ پولیس نے مفت تقسیم روک دی

سیانا کوا گولفر بن بیٹھا! (دلچسپ ویڈیو دیکھیں)

1980 کے ’’AI‘‘ وائرل ٹرینڈ نے 45 سال سے مفرور خاتون چور کو کیسے پکڑوایا؟

لاہور (23 ستمبر 2026): پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے عوام کو سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے فراڈ سے بچانے کیلیے سہولت متعارف کروا دی۔

شہری اب یہ جان سکیں گے کہ وہ جو سیلز ٹیکس ادا کر رہے ہیں وہ واقعی حکومت کے خزانے میں جمع ہو رہا ہے یا نہیں، اور انہیں دی گئی رسید اصلی ہے یا جعلی۔

پی آر اے کے مطابق سیلز ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق معلومات صرف ایک کلک پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

تصدیق کا طریقہ:

• گوگل پلے اسٹور یا ایپ اسٹور سے PRA Sahulat App ڈاؤن لوڈ کریں

• ہوٹل، ریسٹورنٹ یا کسی بھی سروس پر دی گئی رسید پر موجود QR کوڈ کو ایپ کے ذریعے اسکین کریں

• اسکین کرتے ہی رسید کی تصدیق، ٹیکس کی رقم اور اس کا سرکاری ریکارڈ آپ کی اسکرین پر آ جائے گا

اس اقدام کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا اور جعلی رسیدوں کے ذریعے ہونے والی ٹیکس چوری کو روکنا ہے۔ اگر اسکین کرنے پر رسید کا ریکارڈ نہ ملے تو شہری اس کی شکایت بھی اسی ایپ کے ذریعے درج کروا سکتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے