3 سالہ بچی نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا
’’آئی فون لنگر‘‘ پولیس نے مفت تقسیم روک دی
سیانا کوا گولفر بن بیٹھا! (دلچسپ ویڈیو دیکھیں)
1980 کے ’’AI‘‘ وائرل ٹرینڈ نے 45 سال سے مفرور خاتون چور کو کیسے پکڑوایا؟
قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد افغانستان کے اسپنر راشد خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔
ابرار احمد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویں بولر بن گئے ہیں، ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلے گئے جنہوں نے گزشتہ چھ ماہ سے ٹاپ پوزیشن سنبھال رکھی تھی۔
پاکستان کے محمد نواز بولنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ سلمان مرزا ایک درجہ تنزلی سے انیسویں نمبر پر چلے گئے۔
انگلینڈ کے جیمی اوورٹن نے نمایاں ترقی کرتے ہوئے 47 درجے کی چھلانگ لگائی اور کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، انگلینڈ کےلیام ڈاسن 12 درجہ بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔
بھارت کے اکشر پٹیل 12 درجے بہتری کے بعد 15 ویں نمبرپر پہنچ گئے۔
آل راؤنڈرز رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضاکی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے صائم ایوب کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
انگلینڈ کے ول جیکس 3 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
