• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 5:05 شام
  • پاکستان

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا، راولپنڈی میں مخصوص مقامات پر 2G، 3G اور 4G نیٹ ورک جیمنگ کی درخواست کی گئی۔

اٹک میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی گئی، موٹروے پر براہمہ باہتر، گنجو، احاطہ، ٹیکسلا سٹی، واہ صدر، تھلیاں اور چکری کے علاقوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ، جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے۔

راولپنڈی اور اٹک کے مخصوص مقامات پر 27 ستمبر سے موبائل، انٹرنیٹ سروس ڈاؤن گریڈ رہے گی، موبائل اور انٹرنیٹ سگنلز معطل کرنے کا فیصلہ امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی درخواست پر کیا گیا، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے