• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 5:29 شام
  • پاکستان

’’آئی فون لنگر‘‘ پولیس نے مفت تقسیم روک دی

سیانا کوا گولفر بن بیٹھا! (دلچسپ ویڈیو دیکھیں)

1980 کے ’’AI‘‘ وائرل ٹرینڈ نے 45 سال سے مفرور خاتون چور کو کیسے پکڑوایا؟

13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

(23 ستمبر 2026): تین سال کی عمر جس میں بچے درست طریقے سے بولنا بھی نہیں سیکھتے ایک بچی نے حیرت انگیز اور منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

کچھ انسان دشت کی سیاحی میں ساری عمر گزارتے ہیں اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں آتا اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کم سنی میں ایسا کام کر جاتے ہیں کہ دنیا بھر میں ان کا نام ہو جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک تین سالہ بچی بھی ہے۔

امریکا کی رہائشی 3 سالہ بوٹسی ڈیرنگٹن اتنی سی عمر میں ہی دنیا کے تمام 12 ڈزنی تھیم پارکس دیکھنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت بن گئی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوٹسی نے یہ اعزاز 3 سال اور 139 دن کی عمر میں حاصل کیا۔

بوٹسی کا ڈزنی لینڈ کا سفر 2024 میں جاپان کے ’ٹوکیو ڈزنی سی‘ سے شروع ہوا تھا، جب وہ ابھی چلنا بھی نہیں سیکھی تھی۔

ماں کی گود سے شروع ہونے والا سفر تقریباً ڈھائی سال میں مکمل ہوا اور اس دوران بوٹسی نے ایشیا، یورپ اور امریکا میں موجود ڈزنی کے تمام 12 پارکس دیکھے۔

اس تاریخ ساز سفر میں اس کے والدین اور 5 سالہ بھائی بریگز بھی اس کے ساتھ رہے۔

بوٹسی نے اپنا آخری ڈزنی پارک وزٹ 14 ستمبر 2026 کو پیرس میں کیا، جہاں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے ولیم سنڈن بھی موجود تھے، جنہوں نے باضابطہ طور پر بوٹسی کے ریکارڈ کی تصدیق کی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے