مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا
عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق
شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
ماڈل و اداکارہ میرب علی کا کہنا ہے کہ بچپن سے شوبز میں آنے کا شوق تھا جب 11 سال کی تھی تو کمرے میں اکیلے اداکاری کرتی تھی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’عزت‘ میں اتابک محسن، میرب علی اور حشام خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، اس کی کہانی الہام عاصم نے لکھی اور ہدایت کاری کے فرائض عامر یوسف نے انجام دیے ہیں۔
اداکارہ میرب علی نے حال ہی میں پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب 16 سے 17 سال کی تھی جب ایسے ہی شوق میں گلوکار سجاد علی کے گانے میں آئی تھی، اس کے بعد ماڈلنگ شروع کی پھر 2021 کے آخر میں پہلا ڈرامہ کیا تھا۔
میرب علی نے کہا کہ بچپن سے ہی شوبز میں آنے کا شوق تھا، 11 سے 12 سال کی تھی جب فلمیں دیکھتی تھی پھر ان کی کہانی سے متاثر ہوکر سارے کرداروں کی اداکاری کرتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ گھر والوں کو علم تھا کہ مجھے اداکاری کا شوق ہے لیکن انہوں نے کبھی مجھے سنجیدگی سے نہیں لیا کیونکہ ہم سعودی عرب میں رہتے تھے وہاں رہ کر آپ کیسے سوچ سکتے ہیں کہ کب پاکستان جائیں گے اور اداکاری کرسکیں گے، گھر والوں کو نہیں لگتا تھا کہ مجھے شوبز میں موقع بھی ملے گا۔
ایک سوال کے جواب میں میرب علی نے کہا کہ اداکاری کرنا مشکل نہیں لگتا، مجھ سے 24 گھنٹے بھی کام کروائیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن انتظار کرنا اچھا نہیں لگتا، اگر ایک گھنٹے کی بریک دیں گے تو میں سوتی ہوئی ملوں گی۔
ڈرامہ ’عزت‘ سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ اس میں پیغام ہے اور لوگ میرے کردار کو دیکھ کر غصہ بھی ہوں گے لیکن بعد میں انہیں سمجھ آجائے گی۔
میرب علی نے مزید کہا کہ میں چار سے پانچ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہوں۔
