• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 10:08 شام
  • پاکستان

اداکارہ ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں اور گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض سے لڑ رہی تھیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میتھو مکھرجی 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں اور گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض سے لڑ رہی تھیں۔

میتھو مکھرجی نے اپنے طویل فلمی کیریئر کا زیادہ حصہ بنگالی سنیما کو دیا اور 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ اپنے دور کی بنگالی فلم انڈسٹری کے معروف ناموں میں شمار ہوتی تھیں۔

اداکارہ نے بنگالی سنیما کے متعدد بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا، جن میں اتم کمار، سومیترا چٹوپادھیائے اور رنجیت ملک شامل ہیں۔ ان کی قابل ذکر فلموں میں ’مرجینا عبداللہ‘، ’نشی کانیا‘، ’موچک‘ اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

میتھو مکھرجی نے صرف بنگالی فلموں تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ ہندی سنیما میں بھی کام کیا۔ ان کی ہندی فلموں میں ’خان دوست‘، ’سفید جھوٹ‘، ’دل لگی‘ اور ’دو لڑکے دونوں کڑکے‘ شامل ہیں۔

ان کے انتقال پر آل انڈیا سنیما ورکرز ایسوسی ایشن نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلمی دنیا میں ان کی خدمات اور چھوڑا ہوا ورثہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

میتھو مکھرجی کے ساتھی اداکار پروسین جیت چٹرجی نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اداکارہ کی وفات پر تعزیت کی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے