• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 5:28 شام
  • پاکستان

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

(21 ستمبر 2026): نیٹ فلیکس کی مشہور کرائم انتھولوجی سیریز مونسٹر کے چوتھے سیزن میں ’’دی لیزی بورڈن اسٹوری‘‘ میں معروف اداکارہ سارہ پالسن انتہائی سنسنی خیز کردار ادا کر رہی ہیں۔

معروف اداکارہ سارہ پالسن نے نامور ٹی وی ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور رائٹر ریان مرفی کی نیٹ فلیکس پر مشہور کرائم انتھولوجی سیریز مونسٹر کے چوتھے سیزن ’’مونسٹر: دی لیزی بورڈن اسٹوری‘‘ کے ذریعے ایک بار پھر اسکرین پر واپسی کی ہے۔ اس ڈراما سیریز میں انہوں نے اپنے کیریئر کا سب سے اچھوتا کردار نبھایا ہے۔

اس ڈراما سیریز میں سارہ پالسن ایلین ورنوس کا کردار ادا کیا ہے، جنہیں دنیا کی پہلی خاتون سیریل کلر بھی قرار دیا جاتا ہے۔

جب کہ مونسٹر سیریز کا چوتھا سیزن لِزی بورڈن کی کہانی پر مبنی ہے، لِزی وہ خاتون تھیں جن پر 1892 میں اپنے والدین کو کلہاڑی سے قتل کرنے کا الزام تھا۔

اگرچہ ورنوس لزی بورڈن کی کہانی کا براہ راست حصہ نہیں ہیں۔ لیکن ریان مرفی اور ایان برینن کی انتھولوجی سیریز کی روایت کے مطابق، لِزی کے اثرات صدیوں کا سفر طے کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہائیوں بعد کے مناظر میں ورنوس ایک اہم کردار کے روپ میں نظر آتی ہیں۔

سیریز کے خالق ایان برینن کہتے ہیں، "وہ ایک انتہائی دلچسپ کردار ہیں، ان پر تو آسانی سے شو کا ایک پورا سیزن بن سکتا ہے۔” لیکن اس کے بجائے، ورنوس یہاں لِزی کی خونی وراثت کو آگے بڑھانے والی شخصیت کے طور پر دکھائی گئی ہیں۔

بورڈن کا کردار نبھانے والی مرکزی اسٹار ایلا بیٹی کہتی ہیں، "یہ شو خواتین کے غصے اور ان حالات کے خلاف ردعمل کی تاریخ کو تلاش کر رہا ہے جن کا انہیں سامنا کرنا پڑا۔ میرے خیال میں بورڈن اور ورنوس کے درمیان ایک ایسا تعلق ہے جسے ریان اور ایان سامنے لانا اور کچھ کھوجنا چاہتے تھے۔”

واضح رہے کہ 1989 اور 1990 کے درمیان، جنسی ورکر کے طور پر کام کرنے والی ورنوس نے فلوریڈا میں سات مردوں کو قتل کیا تھا، اور بعد میں انہیں ان میں سے چھ قتلوں کا مجرم ٹھہرایا گیا۔

ایک خاتون قاتل کا یہ غیر متوقع پروفائل قومی توجہ کا مرکز بن گیا، اور اس کے بعد چلنے والے عدالتی کیس نے ان کے ساتھ ہونے والے سلوک نے ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔

ورنوس کو 2002 میں فلوریڈا کی ریاست نے سزائے موت دے دی تھی، لیکن ان کی کہانی آج بھی زندہ ہے۔ 2004 میں چارلیز تھیرون نے پیٹی جینکنز کی فلم ’مونسٹر‘ میں ورنوس کا کردار ادا کرنے پر اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) جیتا تھا۔

اس کے علاوہ، ایک دستاویزی فلم ’ایلین: کوئین آف دی سیریل کلرز‘، جو آرکائیو فوٹیج اور جیل کے انٹرویوز کے ذریعے ورنوس کی کہانی کو دوبارہ بیان کرتی ہے، 2025 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے۔

ورنوس اس سیزن کے موضوعاتی مرکز میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ’مانسٹر‘ سیریز کے پچھلے سیزن جیفری ڈہمر، مینینڈیز برادرز اور ایڈ گین کے گرد گھومتے تھے؛ جب کہ ’دی لِزی بورڈن اسٹوری‘ اس سلسلے کا پہلا سیزن ہے جو کسی خاتون قاتل پر مرکوز ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے