عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار
اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف
اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کی تیاریوں کے دوران اپنے بیٹے اذلان عسکری کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کرکے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی دوسری پرگننسی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا، جس کے بعد سے شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
اس اہم موقع پر اداکارہ نے اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ’ون اینڈ اونلی‘ قرار دیا، جس سے ماں بیٹے کے درمیان گہرے تعلق کی ایک بار پھر خوبصورت جھلک سامنے آئی۔
اداکارہ کے بیٹے ان کی زندگی کے اہم مراحل میں ان کے ساتھ رہے۔ ان کی دوسری شادی کے موقع پر بھی بیٹے نے اپنی والدہ کا ساتھ نبھایا اور انہیں شادی کی تقریب میں ساتھ لے کر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، ماہرہ خان
واضح رہے کہ ماہرہ پہلی مرتبہ 24 سال کی عمر میں ماں بنی تھیں اور اب 41 سال کی عمر میں اپنے دوسرے بچے کی آمد کے انتظار میں ہیں۔
