• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 1:23 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ریاض: امریکی ماڈل اور کاروباری شخصیت کِم کارڈیشین کو 2016 میں پیرس میں ہونے والی مسلح ڈکیتی کا شکار ہونے پر عدالت نے ایک یورو معاوضہ دیا، جس کا انہوں نے تقاضہ کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کِم کارڈیشین نے اس واقعے کو اپنی زندگی کا ’سب سے خوفناک تجربہ‘ قرار دیا تھا۔ گذشتہ سال عدالت نے آٹھ افراد کو اس ڈکیتی میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا تھا۔

گزشتہ روز سٹائلسٹ سیمون ہاروچ کے ساتھ مشترکہ بیان میں کارڈیشین نے فرانسیسی عدالت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ تجربہ انتہائی صدمہ پہنچانے والا تھا اور اس کے اثرات آج بھی ہمارے ساتھ جڑے ہیں۔ آج کا فیصلہ معاوضے کے بارے میں نہیں بلکہ جواب دہی اور اعتراف کے بارے میں ہے۔ ہم عدالت اور ان سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس عمل کے دوران ہمارا ساتھ دیا۔

عدالت نے ہوٹل دو پورٹالیس کے ایک سابقہ ریسپشنسٹ کو ایک لاکھ نو ہزار یورو دیے۔ کارڈیشین اسی ہوٹل میں قیام پذیر تھیں جب انہیں ڈکیتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ریسپشنسٹ نے کہا کہ وہ 2 اکتوبر 2016 کے زیورات کی چوری کے دوران شدید صدمے کا شکار ہوئے۔ انہوں نے ساڑھے پانچ لاکھ یورو ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے وکیل موہند اوئیدجا نے اس فیصلے کو فتح قرار دیا۔

عدالت نے ہوٹل کو 50 ہزار یورو دیے۔ اس نے ہاروچ کو بھی 1 یورو دیا، وہی رقم جو انہوں نے طلب کی تھی۔ ہاروچ اس وقت کارڈیشین کے ساتھ موجود تھیں۔

کِم کارڈیشین کا قیدی خواتین کے لیے انتہائی جذباتی اقدام

واضح رہے کہ ڈکیتوں میں سے دو پولیس کے بھیس میں اس کے کمرے میں داخل ہوئے تھے، کارڈیشین کو زپ ٹائیز اور ٹیپ سے باندھا اور 60 لاکھ ڈالر سے زائد کے زیورات لوٹ لئے گئے تھے، جن میں وہ ڈائمنڈ رنگ بھی شامل تھی جسے انہوں نے اس رات گیونشی شو میں پہنا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے