• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 5:28 شام
  • پاکستان

افتتاحی میچ کے بعد پی سی بی نے میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا ہے جس میں سنگر راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر اسکول کرکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسکول کرکٹ سے قومی سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا منصوبہ بنالیا۔

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز کا اوپننگ میچ بیکن ہاؤس اور ایچیسن کالج کے درمیان ہفتے کو ہوگا۔

دوسرے سیزن کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

افتتاحی میچ کے بعد پی سی بی نے میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا ہے جس میں سنگر راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے۔

افتتاحی میچ اور میوزیکل کنسرٹ کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے