• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 5:28 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

لاہور(16 دسمبر 2026): پاکستانی ڈیجیٹل کریٹر رجب بٹ نے شدید عوامی تنقید کے بعد باضابطہ طور پر معافی مانگ لی ہے۔

معروف پاکستانی ڈیجیٹل کریٹر رجب بٹ متنازع ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، ان دنوں ایک انتہائی حساس اور نازیبا لطیفے کی وجہ سے شدید عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔

رجب بٹ کے یوٹیوب پر 9 ملین، انسٹاگرام پر 3 ملین اور ٹک ٹاک پر تقریباً ایک ملین فالوورز ہیں، اور وہ ان دنوں ٹک ٹاک لائیو سیشنز میں کافی سرگرم ہیں۔

حال ہی میں زید علی کے ساتھ ایک ٹک ٹاک لائیو سیشن کے دوران رجب بٹ نے زید علی کے چہرے کے تاثرات پر ایک انتہائی نازیبا اور غیر حساس مذاق کیا، جس پر انہیں شدید عوامی ردعمل اور غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا۔

لائیو نشریات کے دوران انہوں نے تبصرہ کیا کہ زید علی ایسے بچے کی طرح لگ رہے ہیں جسے بغیر پیسے دیے ہراساں کیا گیا ہو۔یہ کلپ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، دیگر تمام ڈیجیٹل کریٹرز اور عوام کی جانب سے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

بڑھتے ہوئے دباؤ اور شدید عوامی تنقید کے بعد اب رجب بٹ نے اس واقعے پر باضابطہ طور پر معافی مانگ لی ہے اور اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے جو الفاظ استعمال کیے وہ سراسر غلط تھے اور انہیں اس قسم کے جملوں سے گریز کرنا چاہیے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جاری کردہ بیان میں رجب بٹ نے لکھا کہ گزشتہ چند دنوں سے میری ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں میں نے انتہائی نامناسب بات کہی، اور قطع نظر اس کے کہ اس وقت میری نیت کیا تھی یا حالات کیسے تھے، وہ بیان ہر لحاظ سے غیر اخلاقی اور ناقابلِ قبول تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے مذاق کو بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں بالخصوص لڑکوں کے اجتماعات میں نارمل سمجھ لیا جاتا ہے، لیکن اس سے یہ کبھی بھی قابلِ قبول نہیں بن سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں بچوں کے تحفظ اور اس حساس مسئلے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مجھے زیادہ محتاط اور حساس ہونا چاہیے تھا۔ دل کی گہرائیوں سے ان تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جن کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، جن کے صدمات تازہ ہوئے اور جنہیں میری باتوں سے تکلیف پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وقت گزرنے سے میری غلطی کم نہیں ہوتی۔ میں سیکھنے، اپنی پرانی سوچ کو بدلنے اور مزید ذمہ دار بننے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔

رجب بٹ نے اس کے علاوہ اپنا یہ پیغام اردو زبان میں بھی شیئر کیا اور ایک تفصیلی معافی نامہ ویڈیو بھی جاری کی، جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایک ایسا گھناؤنا مذاق کر کے سنگین جرم کیا ہے جو کسی بھی سطح پر قابلِ قبول نہیں ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے