• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 5:28 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے قریبی دوست اور میزبان فخرِ عالم کے ماضی کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس کے بعد یہ کلپ تیزی سے سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

وسیم اکرم اور فخرِ عالم کی دوستی کافی پرانی اور گہری ہے، دونوں ہر سال کرکٹ ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی ایک ساتھ کرتے ہیں۔ رواں برس دونوں نے ایک ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔

فخرِ عالم ماضی میں اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک فلم میں معروف اداکارہ ریشم کے ساتھ ایک فلم میں بھی کام کیا۔

View this post on Instagram A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

سابق کپتان نے فخرِ عالم کی اسی فلم کا ایک ڈانس کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، ویڈیو میں فخرِ عالم کو اپنے ماضی کے انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فخر عالم ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ماضی کی یہ جھلک سامنے آنے کے بعد دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ متعدد شوبز شخصیات بھی اپنی رائے کا اظہار کررہی ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے