• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 12:45 صبح
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو متنازع فلم ’کالا ہرن‘ کیس میں دہلی ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ فلم ’کالا ہرن‘ کو فی الحال سنیما گھروں میں ریلیز نہیں کیا جا سکتا۔

کالا ہرن فلم کرائم تھرلر اور ڈرامہ فلم ہے، جس کی کہانی 1998 میں راجستھان میں پیش آنے والے کالے ہرن کے شکار کے متنازع مقدمے سے متاثر ہے جس میں سلمان خان ملوث تھے۔

فلم کی کہانی 1998 کے اس واقعے کے گرد گھومتی ہے جس میں کالے ہرن کا شکار کیا گیا تھا، یہ جانور بشنوئی برادری کے لیے مقدس حیثیت رکھتا ہے جس کے بعد اس معاملے نے کئی اہم قانونی تنازعات کو جنم دیا۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

فلم کے پروڈیوسر امیت جانی کا بیان ریکارڈ کیے جانے کے بعد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کی جانب سے فلم کی منظوری زیر التوا ہونے کے باعث اسے فی الحال سنیما گھروں میں ریلیز نہیں کیا جا سکتا۔

سلمان خان کی قانونی ٹیم میں شامل وکیل پراگ کھنڈھر نے بتایا کہ کیس کی اگلی سماعت 30 ستمبر 2026 کو ہو گی، اگلی سماعت تک فلم کو نہ سنیما گھروں اور نہ ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جا سکے گا۔

عدالت نے فریقین کو اگلی سماعت سے قبل اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے ’کالا ہرن‘ کے پروڈیوسرز کے خلاف فلم کی تیاری، تشہیر اور ریلیز روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے