• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 1:28 صبح
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

کراچی (11 ستمبر 2026) : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، قومی ایئرلائن نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کے انٹرنل سیفٹی آڈٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق ایاٹا نے پی آئی اے انتظامیہ کو آڈٹ میں کامیابی سے متعلق آگاہ کردیا ہے، اس کامیابی کے بعد پی آئی اے کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ 2028 تک قابل عمل رہے گا۔

اس سال ایاٹا کی جانب سے پی آئی اے کا رسک بیسڈ اور سخت نوعیت کا سیفٹی آڈٹ کیا گیا تھا، جس میں قومی ایئرلائن کے آپریشنل سیفٹی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ایاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ پروگرام (آئی او ایس اے) ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تشخیصی نظام ہے، جس کے ذریعے ایئرلائنز کے آپریشنل سیفٹی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق اس کا اگلا آڈٹ سمتبر 2028 میں ہوگا، ایاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ پہلے ہر دو سال بعد ہوتا تھا۔

پی آئی اے کو کافی عرصے کے بعد 3 سال کا سرٹیفیکٹ ملا ہے، تمام ائیرلائن کو ایاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ کرانا لازمی ہوتا ہے۔

ایاٹا ایئرلائنز کے لیے حفاظتی معیار بلند کرنے اور مسافروں کے لیے سفر کو محفوظ بنانے کا کام کرتی ہے اس کے علاوہ ہوا بازی کی صنعت میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ماحول دوست پالیسیوں پر عمل درآمد کرواتی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے