• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 12:30 صبح
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی فلم ’شک‘ کے ذریعے اسکرین پر واپسی ہورہی ہے جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلم ‘شک’ کے ساتھ اسکرین پر واپسی کررہی ہیں، یہ گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کا پہلا پروجیکٹ ہوگا۔

فلم کے ٹریلر کی رونمائی کی تقریب کے دوران اداکارہ نے فلم انڈسٹری اور شائقین کو اس بات کا سہرا دیا کہ وہ اداکاروں کو والدین بننے کے بعد بھی کیریئر کو جاری رکھنے کا موقع دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شائقین ماؤں کو مسترد نہیں کر رہے اور اسی لیے مصنفین، ہدایت کار اور اداکار کانٹینٹ تیار کر سکتے ہیں۔

پرینیتی چوپڑا نے اپنی ساتھی اداکاراؤں عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون اور اپنی کزن پریانکا چوپڑا کی تعریف کی کہ انہوں نے ماں بننے کے بعد بھی کام جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ایک نسل کو اس کی قیمت چکانی پڑی کیونکہ شاید اس وقت کے شائقین ماؤں کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش نہیں تھے میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں لیکن کسی وقت یہی حقیقت تھی۔

پرینیتی نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہماری نسل جس میں عالیہ بھٹ، میں، دپیکا پڈوکون اور میری اپنی بہن پریانکا چوپڑا جو مغرب میں کام کر رہی ہیں، ماں بننے کے باوجود اسی معیار کا کام کر رہی ہیں اور میرا خیال ہے کہ ہم اب پہلے سے بہتر کام کر رہے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے