• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 6:48 شام
  • پاکستان

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ریاض : دبئی سے تل ابیب جانے والی غیر ملکی ایئر لائن میں پائلٹس کی لڑائی اور ممکنہ ہائی جیکنگ کے خدشات کے پیش طیارے کو سعودی عرب اتار لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے تل ابیب جانے والی غیر ملکی ایئر لائن ‘فلائی دبئی’ کے طیارے میں دورانِ پرواز دو پائلٹس کے درمیان لڑائی کے بعد سنسنی خیز ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی۔

جس کے نتیجے میں مسافروں کی جانیں شدید خطرے میں پڑ گئیں اور طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر سعودی عرب کے شہر تبوک میں لینڈ کرنا پڑا۔

امریکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ پرواز کے دوران کاک پٹ میں دونوں پائلٹس کے مابین شدید تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایک پائلٹ نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کر دیا اور طیارہ کریش کرنے کی کوشش کی۔

ہنگامی صورتحال پیدا ہوتے ہی طیارے سے مسلسل 7 منٹ تک ایمرجنسی سگنل جاری ہوتے رہے۔

واقعے کے باعث اسرائیلی حکام میں ممکنہ ہائی جیکنگ کے خدشات پیدا ہوگئے اور سیکیورٹی ردعمل کے طور پر اسرائیل نے جنگی طیارے بھی فضا میں بھیج دیے۔

طیارے میں موجود ایک مسافر کے مطابق صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی مسافروں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مبینہ حملہ آور پائلٹ کو کاک پٹ سے باہر نکالا۔

طیارے کے پچھلے حصے میں سوار دو دیگر آف ڈیوٹی پائلٹس نے سارامعاملہ سنبھالتے ہوئے فوراً کاک پٹ کا کنٹرول حاصل کیا اور طیارے کو بحفاظت نیچے اتارا۔

حکام کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ 15 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ کر طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جس کے پیش نظر سیکیورٹی خدشات کے باعث فوراً جنگی طیاروں کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔

فلائی دبئی کی اس پرواز میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد انتظامیہ اور عالمی ایوی ایشن اتھارٹیز نے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے