• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 7:07 شام
  • پاکستان

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تین جہازوں پر میزائل حملہ ہوا ہے جس میں ایک تیل بردار، ایک ایل این جی اور ایک تجارتی نشانہ بنا ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق آبنائے ہرمز میں 3جہازوں کو نامعلوم میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

سینٹ کام کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ جھوٹا ہے ایران کے پاس بحریہ نہیں امریکی فوج نے اسے تباہ کر دیا تھا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران آبنائےہرمز کنٹرول نہیں کر رہا، چند ماہ کے دوران ہزاروں جہاز آزادانہ طور پر آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں بحری جہازوں کا آزادانہ گزرنا ہی ایران کے بےبنیاد دعوے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ اب تک 1ارب بیرل سے زیادہ تیل بھی آبنائےہرمز کے راستے سے منتقل ہو چکا ہے۔

ایران نے آبنائےہرمز کھولنے کیلیے کیا شرائط رکھی ہیں؟

واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز مسترد کرنےکا اعلان کیا تھا تاہم مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے امریکی مؤقف کےحتمی جواب کا انتظار ہے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کی شرائط واضح ہیں جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیویارک میں ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات میں امریکی نمائندہ موجود نہیں ہو گا ثالثوں سے ملاقات میں تازہ تجاویز اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے