• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 4:55 شام
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

بیجنگ: وینتیان (شِنہوا) لاؤس کے بوٹن اسٹیشن سے کامیاب روانگی کے ساتھ چین۔لاؤس ریلوے کے لاؤس والے حصے پر بوتن اور لاؤس کے دارالحکومت وینتیان کے درمیان انٹر سٹی ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

غیر ملی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین۔لاؤس ریلوے کمپنی لمیٹڈ (ایل سی آر سی)، جو ریلوے کے لاؤس والے حصے کی آپریٹر ہے، کے مطابق نئی شروع کی گئی سی 95/سی 96 انٹر سٹی ٹرین سروس بوٹن اور وینتیان کے درمیان تیز رفتار اور سہل سفری رابطہ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق ٹرین سی 95 صبح 8 بجے بوٹن سٹیشن سے روانہ ہو کر صبح 11 بج کر 47 منٹ پر وینتیان اسٹیشن پہنچے گی، جبکہ ٹرین سی 96 دوپہر بج کر 5 منٹ پر وینتیان سٹیشن سے روانہ ہو کر شام 6 بج کر 32 منٹ پر بوٹن سٹیشن واپس پہنچے گی۔

یہ سروس 6 اسٹیشنوں بوتن، ناتوئی، موانگ شے، لوانگ پرابانگ، وانگ وینگ اور وینتیان پر رکے گی۔

نئے شیڈول کے تحت شمالی صوبوں کے رہائشی دارالحکومت وینتیان میں روزمرہ آمدورفت، کاروباری امور اور اہل خانہ سے ملاقات کے لئے سفر کرکے اسی روز اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے۔

ایل سی آر سی کے مطابق اس انٹر سٹی سروس کے آغاز سے لاؤس کے حصے میں مسافر ٹرانسپورٹ کے نیٹ ورک میں مزید بہتری آئے گی، لاؤس کے عوام کے لئے سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا۔

دبئی میں پہلی عوامی ٹرین سروس کا آغاز

ریلوے کے راستے میں ثقافتی سیاحت کی صنعتوں کی ترقی کو فروغ ملے گا اور چین۔لاؤس اقتصادی راہداری کی تعمیر اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ ترقی کے لئے زیادہ مضبوط ٹرانسپورٹ سہولت فراہم ہوگی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے