• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 5:29 شام
  • پاکستان

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

کیلیفورنیا (30 ستمبر 2026): امریکا میں لاکھوں مسلمان رہتے ہیں اور اپنی مذہبی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں انہیں ایک بڑی خوشی مل گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر ہونے والی چھٹیوں کو سرکاری تعطیلات کا درجہ دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی ریاستی حکومت نے عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کو سرکاری تعطیلات قرار دیا ہے اور اس حوالے سے گورنر کیلیفورنیا گیون نیوزوم نے قانون AB 2017 پر دستخط کر دیے ہیں۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے کیلیفورنیا چیپٹر نے اس قانون کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ عید کی تعطیلات کو سرکاری طور پر تسلیم کیے جانے سے متعلق اس قانون کو مارچ کے آغاز میں اسمبلی ممبر میٹ ہینی نے منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے