کارندے محمدالیاس کے اعترافی بیان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے
فتنہ الہندوستان اور دہشت گرد پراکسی بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے کارندے محمدالیاس کے اعترافی بیان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں.
بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے کارندے محمد الیاس نے اعترافی بیان میں کہاکہ میں فتنہ الہندوستان (بی ایل اے )اور دہشت گرد پراکسی بی وائی سی کا حصہ رہا ہوں.
سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے اور فتنہ الہندوستان کے منفی بیانیہ کیلئے بھی فعال کردارادا کرتا رہا ہوں، سوشل میڈیا پرویڈیوز اورتصاویر کے ذریعے معصوم عوام کو گمراہ کرتا رہا ہوں.
میں نے بی وائی سی کے جلسوں اور ریلیوں میں شامل ہو کر ملک کے خلاف کیخلاف نعرے بازی اور تقاریر کیں ، اس سے قبل بھی متعدد دہشتگرد اورکارندے، بی وائی سی اور فتنہ الہندوستان( بی ایل اے) سے باہمی تعلقات کااعتراف کر چکے ہیں.
درحقیقت بی وائی سی فتنہ الہندوستان کے سافٹ فیس کے طورپرکام کر رہی ہے. شواہد سے ثابت ہے کہ فتنہ الہندوستان کے مارے جانے والے متعدد دہشتگرد بی وائی سی کی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے.
دہشتگردوں میں برہان بلوچ، حفیظ بلوچ، عبدالحمید، راشد بلوچ، صہیب لانگو اور دہشتگرد کریم جان کے نام شامل ہیں. بلوچ عوام کے حقوق کی بات کرنے والی بی وائی سی کی جانب سے دہشتگردی کے کسی واقعہ کی مذمت کبھی نہیں کی گئی.
