• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 3:08 شام
  • پاکستان

یہ نوٹیفکیشن کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے

اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب کیے جانے کا نوٹیفکیشن کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے اسے جعلی خبر قرار دیا ہے۔

ایک نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سیکیورٹی اور متعلقہ ذمہ داریوں کیلئے تین صوبوں سے مجموعی طور پر 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب کیے ہیں۔

مبینہ طور پر 12 ستمبر کو جاری کیے گئے کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن نمبر 10-9/2026-Min-II کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اہلکاروں کو 20 ستمبر 2026 تک اسلام آباد میں تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار جبکہ بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار اسلام آباد بھیجے جائیں گے۔

اتنی بڑی تعداد میں اہلکار طلب کرنے کی کوئی مخصوص وجہ نوٹیفکیشن میں نہیں بتائی گئی، تاہم اسے ممکنہ ہائی پروفائل تقریبات، سیاسی اجتماعات اور سیکیورٹی خدشات سے جوڑا گیا۔

پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے مذکورہ خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔

اس لیے اسلام آباد میں سیکیورٹی کیلئے 23 ہزار 500 اضافی پولیس اہلکار طلب کیے جانے، صوبوں کیلئے مذکورہ تعداد مختص کیے جانے اور 20 ستمبر تک ان کی تعیناتی سے متعلق گردش کرنے والی معلومات کو درست سرکاری اعلان تصور نہیں کیا جا سکتا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے