• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 6:28 شام
  • پاکستان

35 روز تک دھرنا جاری رہا، تاہم دھرنا گاہ کی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا، ترجمان جماعت اسلامی کراچی

جماعت اسلامی کراچی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 35 روزہ دھرنا ختم کردیا، دھرنا گاہ کو مکمل صاف کرکے انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق دھرنا ختم ہونے کے بعد دھرنا گاہ میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ یا نقصان نہیں ہوا، جبکہ تمام اشیا اپنی جگہ موجود ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے دھرنے کے لیے استعمال ہونے والی جگہ کو مکمل صاف ستھرا کرکے اسی حالت میں واپس کر دیا جس حالت میں اسے استعمال کیا گیا تھا۔

ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق 35 روز تک دھرنا جاری رہا، تاہم دھرنا گاہ کی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ پُرامن احتجاج کے بعد دھرنا گاہ کو ذمہ داری کے ساتھ انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے