• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 6:18 شام
  • پاکستان

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

24سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

جب ایران میں سرکاری حکام پیٹرول کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے منصوبوں کا اعلان کر رہے ہیں تو ملک بھر کے شہروں سے موصول ہونے والی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ بنیادی مسئلہ اب صرف قیمت نہیں رہا، بلکہ معیاری ایندھن کا حصول بھی تیزی سے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اقتصادی کمیشن کے رکن جعفر قادری نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو روزانہ 15 سے 20 ملین لیٹر پیٹرول کی کمی کا سامنا ہے اور پیٹرول کی درآمد پر لاگت تقریباً 1 ڈالر (75 پینس) فی لیٹر آتی ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی بحری ناکہ بندی نے ایران میں درآمدات کی آمد و رفت میں خلل ڈالا ہے۔ قادری کے مطابق، اس سے قبل تقریباً 83 فیصد درآمدات جنوبی سمندری راستوں سے ملک میں آتی تھیں، اور ان راستوں پر عائد پابندیوں نے سامان اور ایندھن دونوں کی فراہمی کو متاثر کیا ہے۔

تہران کے پوش علاقے ‘ویلنجک’ کی فوٹیج میں ایک پیٹرول اسٹیشن کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطار دکھائی دیتی ہے؛ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ اسٹیشن عام حالات میں پرسکون رہتا تھا۔

ایک ذرائع نے برطانوی آن لائن اخبار کو بتایا کہ انہوں نے دارالحکومت کے دو مہنگے اور پوش علاقوں، ‘فرمانیہ’ اور ‘پاسداران’ میں کئی پیٹرول اسٹیشنوں کا دورہ کیا، لیکن انہیں کہیں بھی پیٹرول نہیں ملا۔

ٹرمپ نے گزشتہ اتوار کو اشارہ دیا کہ امریکا ایران میں موجود رہ سکتا ہے اور وہاں کا تیل اپنے قبضے میں لے سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا موازنہ وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر کے پانچویں حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کی امریکی کوششوں سے کیا۔

ملاقاتوں اور گولف کا کھیل دیکھنے کے لیے آئرلینڈ کے دورے کے دوران، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انہیں اب بھی توقع ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​کا خاتمہ اسی سال ہو جائے گا، اور ممکنہ طور پر یہ سب نومبر میں امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے جنگ امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا بعد میں ختم ہو سکتی ہے تاہم ایران کے ساتھ نامکمل معاہدے پر دستخط نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے گزشتہ چند برسوں کے دوران ہمارے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے