• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 7:08 شام
  • پاکستان

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

24سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

خلیجی ملک کویت میں بچوں کو گاڑی کی پچھلی نشست پر بٹھانے اور تمام سوار افراد کو سیٹ بیلٹ لگانے کے فیصلے پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ ‘الجریدہ’ کی رپورٹ کے مطابق، ٹریفک آگاہی شعبے کے سربراہ میجر مساعد الاسلاوی نے بچوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک سے متعلق حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد کے لیے سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی ہے۔

کویت ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے میجر الاسلاوی نے کہا کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو گاڑی کی پچھلی نشست پر، ان کی عمر کے لحاظ سے موزوں حفاظتی نشستوں (سیفٹی سیٹس) میں بٹھایا جانا چاہیے اور انہیں ٹریفک کی سمت والے دروازے سے گاڑی سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بچوں کو اسکول کے قریب سڑک پار کرنے کی اجازت اس وقت تک نہیں دی جانی چاہیے جب تک کہ ان کے ساتھ کوئی بالغ فرد موجود نہ ہو۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے