3 سالہ بچی نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا
’’آئی فون لنگر‘‘ پولیس نے مفت تقسیم روک دی
سیانا کوا گولفر بن بیٹھا! (دلچسپ ویڈیو دیکھیں)
1980 کے ’’AI‘‘ وائرل ٹرینڈ نے 45 سال سے مفرور خاتون چور کو کیسے پکڑوایا؟
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج میں 50 ہزار نشستیں تاحال باقی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مانیٹرنگ سیکشن وزارت مذہبی امور کےنوٹس کے بعد پرائیویٹ حج بکنگ میں تیزی آگئی ہے جس کے بعد پاک حج ایپ کے ذریعے موصول درخواستوں کی تعداد 21 ہزار 547 ہو گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ عازمین حج واجبات کی ادائیگی پاک حج ایپ سے مکمل کریں اور کسی فرد یا کمپنی کو براہ راست ادائیگی کی ممانعت ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حج پورٹل کے ذریعے مجاز کمپنیز کے اکاؤنٹس میں تقریباً 18 ارب روپے منتقل ہوئے ہیں، 45 فیصد رقوم ڈیجیٹل ذرائع جبکہ 55 فیصد مینول بینک چالان سے جمع ہوئیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم میں داخلے کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر ہے، حج پورٹل پر 25 مجاز کمپنیوں کے 2 ہزار سے زائد حج پیکج دستیاب ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ پرائیویٹ عازمین کسی شکایت کی صورت میں حج پورٹل انکوائری آپشن پر رپورٹ کریں۔
