• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 3:42 شام
  • پاکستان

24سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی خصوصی اے آئی فورس بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، یعنی مصنوعی ذہانت کے بارے میں سامنے آنے والی وارننگز کے باوجود ایک ’’اے آئی فورس‘‘ تشکیل دیں گے اور مصنوعی ذہانت کے لیے ایک مشیر مقرر کریں گے، جسے ’اے آئی زار‘ کہا جائے گا۔

انھوں نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان کی انتظامیہ اس صنعت کی ’’ترقی میں کسی بھی طرح رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور نہ ہی اسے دبانے کی کوشش کرے گی۔‘‘ صدر ٹرمپ نے اس مطالبے کی بھی مخالفت کی کہ بہتر حفاظتی اقدامات وضع کیے جانے تک مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار سست کر دی جائے۔

روئٹرز کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ اے آئی کے نئے مشیر کو ’’اے آئی زار‘‘ کہا جائے گا۔ تاہم انھوں نے اے آئی فورس کے حوالے سے اقدامات سے متعلق مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

گوگل جیمنی نے سائبر سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران تین کمپنیوں کے سسٹمز کو ہیک کرلیا

واضح رہے کہ واشنگٹن میں قانون سازوں کے درمیان مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے انسانوں اور املاک کو لاحق خطرات کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں اینتھروپک کے سابق محقق جیکب کوکسن نے کہا تھا کہ ’’مصنوعی ذہانت تیار کرنے والے لوگ سنجیدگی سے یقین رکھتے ہیں کہ یہ دہائی کے اختتام تک ہم سب کو ہلاک کر سکتی ہے۔‘‘

ٹرمپ مصنوعی ذہانت کے بارے میں خدشات کو بارہا کم اہم قرار دیتے رہے ہیں اور ان کا مؤقف رہا ہے کہ اضافی ریگولیشن ضروری نہیں۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ’’ہم اس ناقابلِ یقین صنعت کی ترقی میں کسی بھی طرح رکاوٹ نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی اسے دبانے کی کوشش کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’بلکہ ہم اس کی قدر کریں گے، اس کی مدد کریں گے اور اس کی نگرانی کریں گے، جیسے جیسے یہ ترقی کرے گی! تاہم، ہم برائی پر بھی نظر رکھیں گے، اور ہم اپنے پہلے سے موجود فوجداری اور دیوانی نظامِ انصاف کے ذریعے یہ کام بہت آسانی سے کر سکتے ہیں۔‘‘

اگر ٹرمپ اپنے اس اعلان پر عمل کرتے ہیں تو یہ ان کا دوسرا ’’اے آئی زار‘‘ ہوگا۔ وینچر کیپیٹلسٹ ڈیوڈ ساکس اس سے قبل یہ ذمہ داری انجام دے چکے ہیں۔ انھوں نے مارچ میں اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے