• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 3:58 شام
  • پاکستان

حملہ آوروں نے کارکنوں سے موبائل فونز چھین کر بینرز کو آگ لگادی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے جلسہ کی تیاریوں میں مصروف کارکنان پر 10 نامعلوم افراد نے حملہ کرکے موبائل فونز چھین لئے اور سامان کو آگ لگادی۔

تھانہ کینٹ میں درج کرائی گئی رپورٹ مدعی رمضان مروت ولد پرویز سلیم سکنہ شاہ عالم چوک نے الزام لگایا کہ ڈسرکٹ آڈریٹوریم ہال میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اس دوران 9 سے 10 نامعلوم ملزمان اچانک آئے اور ہمیں زد و کوب کرنا شروع کردیا۔

مدعی کے مطابق ملزمان نے ہم سے موبائل فون لے لئے اور بینرز کو آگ لگا دی، ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ کے بعد جلسہ منسوخ کردیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے