• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 10:46 صبح
  • پاکستان

یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موٹرولا اسنیپ ڈریگن سمِٹ کے اسٹیج پر ہی یہ فلیگ شپ ڈیوائس پیش کر دے

موٹرولا نے اپنے موجودہ فلیگ شپ اسمارٹ فون سِگنیچر کے اگلے ورژن سِگنیچر 27 کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نیا فون 22 ستمبر کو پیش کیا جائے گا۔

یہ تاریخ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ اسی روز کوالکوم کی جانب سے ہوائی میں منعقد ہونے والے اسنیپ ڈریگن سمِٹ میں نئے اسنیپ ڈریگن 8 الِیٹ جین 6 اور اسنیپ ڈریگن 8 الِیٹ جین 6 پرو چپ سیٹس متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔

موٹرولا نے بھی اپنی ٹیزر مہم میں اسنیپ ڈریگن سمِٹ کا واضح حوالہ دیا ہے جس سے اشارہ ملتا ہے کہ سِگنیچر 27 میں ان میں سے کسی ایک نئے فلیگ شپ چپ سیٹ کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

There’s more to discover with Motorola and @Snapdragon. See for yourself on September 22, 2026. #SnapdragonSummit pic.twitter.com/SwG6edOGwT .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } — motorola (@Moto) September 18, 2026

There’s more to discover with Motorola and @Snapdragon. See for yourself on September 22, 2026. #SnapdragonSummit pic.twitter.com/SwG6edOGwT

یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موٹرولا اس ایونٹ کے اسٹیج پر ہی یہ فلیگ شپ ڈیوائس پیش کر دے لیکن فی الحال یہ واضح نہیں کہ کمپنی فون کی مکمل تفصیلات جاری کرے گی یا صرف ابتدائی جھلک دکھائے گی۔

ٹیزر کے مطابق سِگنیچر 27 دو رنگوں پینٹون کول اسموک اور پینٹون کیپیولیٹ اولیو میں دستیاب ہوگا۔

موٹرولا نے فون میں استعمال ہونے والے میٹریلز کے حوالے سے بھی دلچسپ تجربے کا عندیہ دیا ہے۔ تاہم، ان کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

فون کے ڈیزائن، کیمرا، بیٹری، قیمت اور دیگر خصوصیات سے متعلق مزید معلومات 22 ستمبر کو متوقع ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے