چین کے سائنسدانوں نے ایسی ایجاد کی ہے جو ائیرکنڈیشنر (اے سی) کی ضرورت کو ختم کر دے گی۔
چین میں ایسے سپر کوٹنگ پینٹ کی پروڈکشن شروع کی گئی ہے جو موسم گرما کے دوران گھر کے اندرونی درجہ حرارت کو 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر دیتا ہے۔
اس منفرد پینٹ کی آزمائش حقیقی دنیا میں 6 ماہ تک صوبہ ہینان کے ایک کارخانے میں کی گئی۔
یہ پینٹ ریڈی ایٹیو کولنگ تکنیک کو استعمال کرتا ہے جس کے لیے بجلی یا کسی قسم کے کولنگ ایجنٹس کی ضرورت نہیں ہوتی۔
بنیادی طور پر ریڈی ایٹیو کولنگ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں حرارت کو منعکس یا خارج کرکے اشیا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔
ایک رپورٹ میں اس پینٹ کی آزمائش کے نتائج جاری کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اس پینٹ کوٹنگ کو پبلک انفرا اسٹرکچر اور گھروں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس پینٹ کی 6 لاکھ ٹن مقدار سالانہ کی پروڈکشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
جس کارخانے میں اس پینٹ کی آزمائش کی گئی، وہاں عام طور پر اندرونی درجہ حرارت کم رکھنے کے لیے واٹر اسپرنکلر سسٹمز کا استعمال کیا جاتا تھا، مگر پینٹ کوٹنگ سے ایسا کسی قسم کی توانائی کے استمال کے بغیر ممکن ہوگیا۔
یہ پینٹ سورج کی ریڈی ایشن کو واپس پلٹا دیتا ہے۔
اس پینٹ کو چائنا کنسٹرکشن ایکو ڈویلپمنٹ کمپنی اور ہربن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ملکر تیار کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شدید ہیٹ ویوز کے دوران بھی یہ پینٹ اندرونی درجہ حرارت کو محفوظ سطح پر برقرار رکھتا ہے۔
محققن کا تخمینہ ہے کہ اس پینٹ کی اوسط زندگی 15 سال تک ہوسکتی ہے۔
ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
بغیر سرجری یا ادویات کے یہ شخص اپنے وزن میں 158 کلوگرام کمی کیسے لایا؟
دنیا کا وہ منفرد قصبہ جہاں مچھروں کی پرواز پر ہی پابندی عائد کر دی گئی
ستمبر کی وہ تاریخ جب دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہو جائے گا
جزوی نابینا شخص 150 میل تک ہائی وے پر گاڑی چلا کر کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا
26 سال بعد اپنے خاندان سے ملنے میں کامیاب ہونیوالی خاتون
دنیا کا وہ ملک جہاں فون چھوڑ کر مطالعہ کرنے پر لوگوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے
فٹبال کھیلنے کے شوقین ہاتھی کی ویڈیو وائرل
کشتی الٹنے کے بعد 3 دن تک سمندر میں رہنے والا بچہ کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا
مجسموں کی اس تصویر میں موجود اصل انسان کو تلاش کرسکتے ہیں؟
دنیا کے معمر ترین شخص بننے کے منتظر 119 سالہ فرد کی طویل ترین زندگی کا راز جانیں
دنیا کا پہلا بغیر بازوؤں والا ریسنگ ڈرائیور، وہ کیسے تیز رفتار گاڑی دوڑاتا ہے؟
تازہ ترین
• 5 منٹ پہلے چینی ماہرین کی ایسی ایجاد جو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کر دے گی
• 10 منٹ پہلے کراچی: فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد
کراچی: فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد
• 19 منٹ پہلے سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مارچ کی کال، اسلام آباد کے وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ
سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مارچ کی کال، اسلام آباد کے وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ
• 44 منٹ پہلے ایران اپنے دشمنوں کو پسپا کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرے گا، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
ایران اپنے دشمنوں کو پسپا کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرے گا، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
• 46 منٹ پہلے واٹس ایپ کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
• 56 منٹ پہلے وسیم اکرم نے بابراعظم کے کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دیدیا
وسیم اکرم نے بابراعظم کے کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دیدیا
• 1 گھنٹے پہلے علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا، جیل منتقل
علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا، جیل منتقل
• 2 گھنٹے پہلے سائنسدانوں نے بلیک ہولز کے ایک بڑے اسرار کو حل کرلیا
