الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال متعدد دائمی امراض اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
یہ بات جرنل فیملی میڈیسن اینڈ کمیونٹی ہیلتھ میں شائع ایک تحقیقی رپورٹ میں سامنے آئی۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے متعدد دائمی امراض جیسے نظام ہاضمہ کے امراض، ہائی بلڈ پریشر، میٹابولک سینڈروم/ ذیابیطس اور موت کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔
فلش کرنے پر فضا میں ننھے ذرات پھیلتے ہیں جو انسانی آنکھ کو نظر نہیں آتے۔
الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔
ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے۔
اس نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان غذاؤں کی ہر 100 فیصد اضافی مقدار کے استعمال سے طبی پیچیدگیوں کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
اس رپورٹ میں 51 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔
امراض قلب کی تشخیص جتنی جلد ہو جائے بہتر ہے، کیونکہ اس سے سنگین پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ان تحقیقی رپورٹس میں مجموعی طور پر 88 لاکھ سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی صحت کی مانیٹرنگ 2 سے 32 سال تک کی گئی۔
ان افراد کی غذائی عادات کی تفصٰلات سوالناموں، غذائی تاریخ اور دیگر ذرائع سے حاصل کی گی تھی اور پھر اس کا موازنہ امراض کی تاریخ سے کیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 24 فیصد، کینسر کا خطرہ 12 فیصد، موٹاپے کا خطرہ 23 فیصد، میٹابولک سینڈروم / ذیابیطس کا خطرہ 24 فیصد، ڈپریشن/ انزائٹی کا خطرہ 27 فیصد، نظام ہاضمہ کے امراض کا خطرہ 31 فیصد، ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 11 فیصد اور کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
مزید تجزیے سے ثابت ہوا کہ روزانہ ہر اضافی 100 گرام مقدار کے استعمال سے امراض قلب کے خطرے میں 14 فیصد، کینسر کے خطرے میں 4 فیصد اور کسی بھی وجہ سے موت کے خطرے میں 3 فیصد مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
کافی کی مہک مزاج پر آپ کی توقعات سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔
محققین نے تسلیم کیا کہ نتائج کسی حد تک محدود ہیں کیونکہ اس میں لوگوں کی جانب سے بتائی گئی غذائی تفصیلات پر انحصار کیا گیا تھا۔
مگر انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال اور سنگین امراض کے خطرے میں واضح تعلق موجود ہے۔
اس سے قبل جون 2025 میں برازیل کی ساؤ پاؤلو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال اور کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کے درمیان تعلق موجود ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ درحقیقت الٹرا پراسیس غذاؤں کے ہر 10 فیصد اضافے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 3 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
قبض ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا لگ بھگ ہر فرد کو ہی ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں 8 ممالک میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔
امریکا دنیا کا وہ ملک ہے جہاں الٹرا پراسیس غذاؤں کا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اور تحقیق میں بتایا گیا کہ امریکی شہریوں کی پسندیدہ غذاؤں سے ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ 14 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
محققین کے مطابق ماضی میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال کو کینسر، موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر سمیت 32 امراض سے منسلک کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان غذاؤں سے صحت پر مرتب اثرات بہت سنگین ہوتے ہیں۔
شریک حیات کی نیند آپ کی روزمرہ کی غذائی عادات پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔
دسمبر 2024 میں آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال ہمیں قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا دیتا ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ غذائیں حیاتیاتی عمر میں اضافے کی رفتار کو تیز کر دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ ویسے تو ہر فرد کی عمر کا تعین تاریخ پیدائش (کرانیکل ایج) سے کیا جاتا ہے مگر طبی لحاظ سے ایک حیاتیاتی عمر (بائیولوجیکل ایج) بھی ہوتی ہے جو جسمانی اور ذہنی افعال کی عمر کے مطابق ہوتی ہے۔
جینز، طرز زندگی اور دیگر عناصر اس حیاتیاتی عمر پر اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ عمر جتنی زیادہ ہوگی مختلف امراض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔
جو افراد اکثر خواب دیکھتے ہیں ان میں متعدد امراض کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
اس تحقیق میں 20 سے 79 سال کی عمر کے 16 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور ان کی صحت اور طرز زندگی کا تجزیہ کیا گیا۔
تحقیق میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال اور حیاتیاتی عمر کی رفتار میں اضافے کے درمیان واضح تعلق دریافت کیا گیا۔
تحقیق کے مطابق الٹرا پراسیس غذاؤں کی مقدار میں ہر 10 فیصد اضافے سے حیاتیاتی عمر اور کرانیکل ایج کے درمیان 2.4 ماہ کا فرق پیدا ہو جاتا ہے۔
جو افراد روزانہ کی 68 سے 100 فیصد کیلوریز الٹرا پراسیس غذاؤں سے حاصل کرتے ہیں، وہ 2 ماہ میں حیاتیاتی طور پر اصل عمر سے لگ بھگ ایک سال بڑے ہو جاتے ہیں۔
اعتدال میں رہ کر دونوں مشروبات کا استعمال دماغی صحت کے لیے ضروری ہے۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمیں پراسیس غذاؤں کا کم از کم استعمال کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال میں اضافے سے حیاتیاتی عمر میں اضافہ ہوتا ہے جس سے قبل از وقت موت کا خطرہ لگ بھگ 2 فیصد جبکہ کسی بھی دائمی مرض کا خطرہ 0.2 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
ٹوائلٹ فلش کرنے کا یہ اثر جانتے ہیں؟
امراض قلب کی حیرت انگیز علامت جو جسم پر ظاہر ہوتی ہے
کافی کی مہک کو سونگھنے سے مزاج خوشگوار اور تناؤ گھٹ جاتا ہے، تحقیق
نزلہ زکام سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں
خواب دیکھنے سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف
کچن میں موجود وہ عام چیز جسکا استعمال قبض سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے
شوہر یا بیوی کی نیند کی کمی دوسرے کی صحت پر ایک عجیب اثر مرتب کرتی ہے، تحقیق
روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا
دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں
جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت
وہ عام غذا جس سے گھٹنوں کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے
موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ
تازہ ترین
• 6 منٹ پہلے مودی سرکار نے ارب پتی تاجرگوتم اڈانی کے معاشی مفادات کیلئے آسام میں 10 ہزار مسلمانوں کو بےگھرکردیا
مودی سرکار نے ارب پتی تاجرگوتم اڈانی کے معاشی مفادات کیلئے آسام میں 10 ہزار مسلمانوں کو بےگھرکردیا
• 17 منٹ پہلے وہ عام غذا جس کو زیادہ کھانا متعدد دائمی امراض اور موت کا خطرہ بڑھاتا ہے
• 1 گھنٹے پہلے کیا اس دلچسپ پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟
کیا اس دلچسپ پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟
• 1 گھنٹے پہلے بہاولپور میں اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
بہاولپور میں اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
• 2 گھنٹے پہلے اگلے سال کے آئی فونز 20 پرو کی لیکس کا سلسلہ ابھی سے شروع
اگلے سال کے آئی فونز 20 پرو کی لیکس کا سلسلہ ابھی سے شروع
• 2 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات طلب کرلیں، صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات طلب کرلیں، صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ
• 3 گھنٹے پہلے میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام پوسٹس واٹس ایپ پر شیئر کرنا آسان بنا دیا
میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام پوسٹس واٹس ایپ پر شیئر کرنا آسان بنا دیا
• 3 گھنٹے پہلے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکرٹری جنرل مقرر: وزارت خارجہ
