• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 4:48 صبح
  • پاکستان

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام

3 سالہ بچی نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا

سابق کرکٹر و چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، بابر اعظم سے بڑی اسٹار ہیں۔

سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا مقبولیت کے معاملے میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے بھی آگے ہیں اور یہ مقبولیت انہوں نے اپنی مستقل مزاج کارکردگی سے حاصل کی ہے۔

وسیم نے کہا کہ انہیں اس اسٹار آل راؤنڈر پر فخر ہے لیکن ساتھ ہی انہیں اس بات کا افسوس بھی ہے کہ گیند اور بلے دونوں سے مستقل اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود وہ اکثر ہارنے والی ٹیم کا حصہ ہوتی ہیں۔

انہوں نے ایک ٹی وی شو میں اپنی شرکت کا بھی ذکر کیا جس میں ایک اینکر نے پوچھا کہ کیا فاطمہ اس وقت ملک کی مقبول ترین کرکٹر ہیں؟ وسیم نے اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بیان کو جھٹلا نہیں سکتے کیونکہ مقبولیت کارکردگی سے ہی حاصل ہوتی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے فاطمہ اور مرد قومی کرکٹرز کے درمیان موازنہ بھی کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ 24 سالہ کھلاڑی واقعی ملک کی سپر اسٹار ہیں۔

M Wasim “People don’t like it, but I don’t rate Babar Azam as a superstar in Test cricket to the extent that we should compare him with someone like Younis or Yousuf. It won’t be easy, but I hope he can step up now, show some courage, and score a gutsy 100–150 at Edgbaston.”🙃 https://t.co/94W7HTavji — Pavilion Post (@CricinsightsX) September 4, 2026

M Wasim “People don’t like it, but I don’t rate Babar Azam as a superstar in Test cricket to the extent that we should compare him with someone like Younis or Yousuf.

It won’t be easy, but I hope he can step up now, show some courage, and score a gutsy 100–150 at Edgbaston.”🙃 https://t.co/94W7HTavji

— Pavilion Post (@CricinsightsX) September 4, 2026

انہوں نے کہا کہ مقبولیت کارکردگی سے حاصل ہوتی ہے، وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں کر رہی ہیں اور اب ہم لڑکوں اور لڑکیوں کی مجموعی طور پر بات کر رہے ہیں تو اس وقت اگر آپ بین الاقوامی میڈیا کو بھی دیکھیں تو وہ ہمیشہ فاطمہ ثنا کی تعریف کرتے ہیں حالانکہ وہ اکثر ہارنے والی ٹیم کا حصہ ہوتی ہیں۔

لہٰذا میرا خیال ہے کہ مردوں کی ٹیم میں موجود دیگر کرکٹ اسٹارز کا ذکر اس طرح تعریف کے ساتھ نہیں کیا جاتا جیسے ان کا کیا جاتا ہے اور ظاہر ہے کہ ان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ واقعی اس وقت ہماری سپر اسٹار ہیں۔

اس گفتگو میں شامل معروف صحافی نعمان نیاز نے پھر محمد وسیم سے پوچھا کہ کارکردگی کے لحاظ سے مرد کرکٹرز میں فاطمہ کا موازنہ کس سے کیا جا سکتا ہے اور خاص طور پر ٹیسٹ کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کا ذکر کیا جس پر وسیم نے فوراً جواب دیا کہ خواتین ٹیم کی کپتان (بابر سے) کافی آگے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے