3 سالہ بچی نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا
’’آئی فون لنگر‘‘ پولیس نے مفت تقسیم روک دی
سیانا کوا گولفر بن بیٹھا! (دلچسپ ویڈیو دیکھیں)
1980 کے ’’AI‘‘ وائرل ٹرینڈ نے 45 سال سے مفرور خاتون چور کو کیسے پکڑوایا؟
کراچی: عمرہ زائرین کے لئے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی تاریخ بڑھا دی گئی۔
فوکل پرسن ڈاکٹر مرتضی شاہ کے مطابق بغیر ویکسی نیشن سفر پر مزید 15 دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے عمرہ زائرین اب 10 اکتوبر تک بغیر ویکسی نیشن سفر کر سکتے ہیں۔
عازمین عمرہ کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کیلئے توسیع کی گئی ہے۔
فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ ڈسپنسری میں 5 نادرا سہولت سینٹر بھی قائم ہے جب کہ جیکب لائن ڈسپنسری میں اگلے ہفتے ویکسی نیشن شروع ہو گی۔
عمرہ زائرین اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ڈیجیٹلائزڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع کردیا گیا، تاہم کراچی میں ہزاروں مسافروں کے لیے صرف ایک ویکسی نیشن سینٹر قائم ہونے کے باعث مشکلات بڑھ گئیں۔
وفاقی وزارت صحت نے اولڈ ٹرمینل کے قریب واقع فیڈرل سول ڈسپنسری میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا ہے، جہاں سہولیات کے فقدان کے باعث بزرگوں، خواتین اور شیر خوار بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
سینٹر میں صرف ایک کمرہ موجود ہونے کے باعث مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔
مروجہ طریقہ کار کے تحت مسافروں کو نادرا پاک آئی ڈی ایپ پر رجسٹر ہونا ہوگا، جبکہ بیرون ملک سفر کرنے والے افراد نادرا ای سہولت مراکز سے بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
عمرہ زائرین کے لیے انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے ویکسی نیشن کو نادرا سے منسلک کرکے ڈیجیٹلائز کیا ہے، جس سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں جعلسازی کے خاتمے میں مدد مل سکے گی۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ صبح 8 بجے سے ویکسی نیشن سینٹر پر موجود ہیں لیکن انہیں مناسب معلومات فراہم نہیں کی جارہیں جبکہ متعدد مسافروں کی اگلے 12 سے 15 گھنٹوں میں پروازیں ہیں، تاہم انہیں تاحال ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوسکا۔
وزارت صحت نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک سفر سے 10 روز قبل ویکسی نیشن کے لیے رجوع کریں، مسافروں اور عمرہ زائرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ویکسی نیشن مراکز کی تعداد بڑھائی جائے اور سہولیات بہتر کی جائیں۔
