• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 10:26 صبح
  • پاکستان

13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی

ریاض (23 ستمبر 2026): سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن ’یوم الوطنی‘ کے موقع پر جشن کا سماں ہے، ریاض سمیت مختلف شہروں کی عمارتیں سبز روشنیوں سے جگمگا اُٹھیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی اہم سڑکوں، شاہراہوں اور عوامی مقامات پر سعودی پرچم آویزاں کردیئے گئے۔

مملکت کے قومی دن کی مناسبت سے خصوصی سجاوٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر نمایاں ہیں۔

سعودی شہریوں اور مقیم افرادکی جانب سے قومی دن کی تقریبات اور سجاوٹ میں بھرپور شرکت کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مختلف مقامات پر قومی نغموں اور خصوصی پروگراموں کے ذریعے جشن منایا جا رہا ہے۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ 23 ستمبر، یوم الوطنی کی مناسبت سے تین شہروں میں رائل ایئر فورس کے شوز پیش کیے جا رہے ہیں۔

ائیر شو کا آغاز 18 ستمبر جمعہ کو جدہ کورنیش سے کیا گیا، دوسرا شو ہفتہ 19 اور تیسرا شو اتوار 20 ستمبر کو پیش کیا گیا۔

سعودی عرب کے یوم الوطنی پر ایئر شوز

الخبر شہر میں 26 اور 27 ستمبر کو کورنیش میں شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے سامنے شو پیش کیا جائے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے