• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 10:26 صبح
  • پاکستان

13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی

ریاض(23 ستمبر 2026): سعودی عرب نے حوثیوں کے ڈرون حملوں کے باعث معطل کی جانے والی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو کامیابی کے ساتھ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس اہم بحالی کے بعد بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے خام تیل کی برآمدات اور ترسیل کا عمل بھی آج سے دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 13 ستمبر کو حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا، جس کے ساتھ ہی ینبع بندرگاہ سے خام تیل کی لوڈنگ بھی روک دی گئی تھی۔

اس پائپ لائن کی بندش سے عالمی توانائی کی سپلائی لائنز متاثر ہوئی تھیں، تاہم اب اس کی بحالی کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سعودی عرب اس اسٹریٹجک پائپ لائن کے ذریعے یومیه تقریباً 40 لاکھ بیرل خام تیل بحیرۂ احمر پر واقع ینبع بندرگاہ منتقل کرتا ہے، جس کی بحالی سے عالمی منڈی میں تیل کی رسد کو بڑا استحکام ملے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے