دونوں کپتانوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مجوزہ سزائیں قبول کرلیں
نیو چندی گڑھ میں کھیلے گئے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق مقررہ وقت میں مطلوبہ اوورز مکمل نہ کرنے پر بھارت پر میچ فیس کا 20 فیصد جبکہ ویسٹ انڈیز پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
وقت میں دی گئی رعایتوں کو مدنظر رکھنے کے بعد بھارتی ٹیم چار اوورز جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم دو اوورز پیچھے رہی۔
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے رکن پرکاش بھٹ نے دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا۔
The ICC have handed down sanctions to both sides following the third and final ODI between India and West Indies 🏏https://t.co/CkqdR9hLxk .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } — ICC (@ICC) October 5, 2026
The ICC have handed down sanctions to both sides following the third and final ODI between India and West Indies 🏏https://t.co/CkqdR9hLxk
دونوں کپتانوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مجوزہ سزائیں قبول کرلیں جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
بھارت نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز پہلے ہی 0-2 سے اپنے نام کرلی تھی تاہم آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے شاندار واپسی کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔
شائے ہوپ کی ناقابل شکست 162 رنز کی اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے 352 رنز کا ہدف حاصل کیا جو ون ڈے میں اس کا سب سے بڑا کامیاب ہدف ہے۔
اب دونوں ٹیمیں 6 اکتوبر سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔
