• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 12:08 شام
  • پاکستان

سری لنکن ٹیم سیریز کے لیے گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ چکی ہے

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایشین گیمز میں بھیجے گئے اسکواڈ میں کئی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو ہی کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

تاہم بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور محمد وسیم جونیئر کو ممکنہ طور پر ڈراپ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 9 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اراکین کا اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے جبکہ سری لنکن ٹیم گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے