• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 2:08 شام
  • پاکستان

عالمی سطح پر سونا 12 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 1200 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں 12 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 150 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 37 ہزار 536 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 66 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 588 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 57 روپے کے اضافے سے 5ہزار 648 روپے کی سطح پر آگئی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے