• اکتوبر 4, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 4, 2026 4:41 صبح
  • پاکستان

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانے والی خاتون نے 2 بار موت کو چکما دے دیا

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں بیوی نے تفریح کے لیے باہر نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں ایک خاتون نے شوہر کی جانب سے سیر و تفریح اور سفر کے لیے گھر سے باہر جانے میں عدم دلچسپی پر تنگ آکر طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔

عدالت کے شعبہ فیملی گائیڈنس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رضیہ حسن الریسی نے یہ واقعہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران تفصیل سے بیان کیا ہے۔

ڈاکٹر رضیہ نے بتایا کہ خاتون نے فیملی گائیڈنس سروس سے رجوع کرتے ہوئے شکایت کی کہ ان کے شوہر گھر میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور انہیں سیر و تفریح یا سفر پر ساتھ لے جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے البتہ خاتون نے شوہر کو سخی، صابر اور اچھے اخلاق والا جیون ساتھی بھی قرار دیا۔

شارجہ کے فیملی گائیڈنس ڈپارٹمنٹ نے بیوی کو مشورہ دیا ہے کہ بہن بھائیوں اور میکے کے ساتھ سیر و تفریحی کیلئے گھر سے باہر جائیں، طلاق سے گریز کریں۔زندگی کے ساتھ سمجھوتہ کریں اور گھر کا سکون برباد نہ کریں۔

ڈاکٹر رضیہ نے تسلیم کیا کہ طرز زندگی اور تفریح کے حوالے سے میاں بیوی کے مختلف رجحانات ایک دوسرے کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، تاہم ضروری نہیں کہ ایسے اختلافات ازدواجی رشتے کے خاتمے کا سبب بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر اختلاف کو قانونی یا خاندانی تنازع میں تبدیل کرنے سے گریز کرنا چاہیے بالخصوص تب جب تعلقات سنگین نوعیت کے نہیں ہوں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے