• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 3:58 شام
  • پاکستان

یہ قیمت گرٹروڈ ایبرکرومبی کی کسی بھی پینٹنگ کیلئے اب تک ادا کی جانے والی سب سے زیادہ رقم بن گئی۔

امریکا میں ایک اسٹیٹ سیل سے صرف 30 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ 1.35 ملین ڈالر میں نیلام ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاگو کی معروف مصورہ گرٹروڈ ایبرکرومبی کی 1951 میں بنائی گئی پینٹنگ ’ایلڈرمین مریمز شیلز‘ کئی دہائیوں سے نظروں سے اوجھل تھی۔

یہ پینٹنگ رواں سال جولائی میں امریکی ریاست مشی گن کے شہر کالامازو میں ایک اسٹیٹ سیل کے دوران خزانے تلاش کرنے کے شوقین شخص نے محض 30 ڈالر میں خریدی تھی۔

بعدازاں جب ماہرین نے اس کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ یہ گرٹروڈ ایبرکرومبی کا طویل عرصے سے گمشدہ فن پارہ ہے۔

30 ڈالر سے 13 لاکھ ڈالر تک

پینٹنگ کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا تو اس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ سے ڈھائی لاکھ ڈالر کے درمیان رہنے کی توقع کی جارہی تھی، تاہم بولی توقعات سے کہیں آگے نکل گئی اور بالآخر یہ 1.35 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔

ماہرین کے مطابق مصورہ نے یہ پینٹنگ 1952 میں مشی گن کے ایک ڈاکٹر جان رینالڈز کو طبی علاج کے بدلے تحفے میں دی تھی۔ تقریباً 75 سال تک یہ فن پارہ ان کے خاندان کے پاس رہا، جس کے بعد اسے اسٹیٹ سیل میں فروخت کر دیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے