• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 8:02 شام
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

اگر دکان پر موبائل فون ٹھیک کروانے کے لیے دیتے ہیں تو دکاندار یا تو اسی وقت صحیح کردیتا ہے یا پھر زیادہ کام ہو تو آپ کو وقت دیتا ہے کہ اس ٹائم پر آکر لے جائیے گا۔

تاہم موبائل فون بنانے والے ایک دکاندار کوتلوار سے دھمکانے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔

نوجوان نے اپنا موبائل فون مرمت کے لئے دکان پر دیا تھا لیکن تین دن گزرنے کے باوجود فون ٹھیک نہیں ہوا تو غصے میں نوجوان ہاتھ میں تلوار لے کر دکان پر پہنچ گیا اور دکاندار کو دھمکانے لگا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اس کے خلاف پہلے سے بھی کئی کیسز درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ مہاراشٹر کے ناگپور کے پارڈی علاقے میں پیش آیا ہے، پولیس نے موبائل کی مرمت پر ہونیوالے تنازع کے بعد تلوار لے کر دکان پہنچنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی شناخت سورج واگھمارے کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سورج واگھمارے نے اپنا موبائل مرمت کرانے کے لیے پارڈی علاقے میں پون گھمڈے کی دکان پر دیا تھا، تین دن گزر چکے تھے لیکن موبائل کی مرمت مکمل نہیں ہوئی تھی موبائل واپس نہ ملنے پر گاہک ناراض تھا اور اسی بات پر تنازع بڑھ گیا۔

الزام ہے کہ سورج تلوار لے کر دکان پر پہنچا اور دکاندار کو دھمکانے لگا، ویڈیو میں نوجوان ہاتھ میں تلوار لیے دیکھا گیا۔ واقعے کے دوران دکان پر موجود لوگوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، اسی دوران کسی شخص نے پورے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کر لی اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

پارڈی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نندا بروے کے مطابق جانچ کی جارہی ہے کہ ملزم کے خلاف پہلے کن معاملات میں کارروائی ہوئی تھی اور اس واقعے میں تلوار کہاں سے لائی گئی تھی۔

ملزم نے بعد میں معافی مانگ لی اور کہا کہ آئندہ کبھی اس طرح نہیں کروں گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے