• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 11:09 صبح
  • پاکستان

ڈیرہ بگٹی کے عوام نے نئے صوبوں کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا

بلوچستان میں نئے صوبوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، ڈیرہ بگٹی کے عوام بھی حمایت میں سامنے آگئے۔

ڈیرہ بگٹی کے عوام نے نئے صوبوں کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا وسیع رقبہ انتظامی سہولیات کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ ہے، بلوچستان کے کم از کم چھ سے آٹھ صوبے بننے چاہئیں۔

ڈیرہ بگٹی کے شہریوں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ تک طویل سفر کے باعث ڈیرہ بگٹی کے شہریوں کو طبی اور دیگر بنیادی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نئے صوبوں کے قیام سے ڈیرہ بگٹی سمیت دور دراز علاقوں کے عوام کو سرکاری سہولیات تک رسائی آسان ہوگی۔

شہریوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو سہولیات کی دہلیز تک رسائی، انتظامی امور میں آسانی اور دور دراز علاقوں کی ترقی کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے