ملزم نیاز محمد کو گرفتار کر کے یکم اکتوبر کوپیش کیا جائے، کیماڑی پولیس کو حکم
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے دیت کی مکمل رقم ادا نہ کرنے والے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے کیماڑی پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم نیاز محمد کو گرفتار کرکے یکم اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
وکیل کے مطابق ملزم کے خلاف نوجوان طاہر کو قتل کرنے کا الزام ہے، جبکہ عدالت نے ملزم کو 81 لاکھ روپے دیت ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
حسن بانو ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملزم اب تک 47 لاکھ روپے ناظر برانچ ہائیکورٹ میں جمع کرا چکا ہے، تاہم اس نے مقتول کی والدہ اور بیوہ کا حصہ ادا نہیں کیا۔
وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ دیت کے فیصلے کے بعد ملزم ضمانت پر رہا ہو گیا تھا، مگر مکمل ادائیگی نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
