زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ 5 ستمبر کو بھی ضلع خضدار میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
