• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 10:12 صبح
  • پاکستان

جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا سے میزائل سرگرمیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے

شمالی کوریا نے تقریباً تین گھنٹوں کے دوران دو کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے بتایا کہ پہلا میزائل اتوار کی سہ پہر وونسان کے علاقے سے بحیرہ جاپان کی جانب داغا گیا، جس نے تقریباً 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

جنوبی کوریا کے مطابق پہلے میزائل کے تقریباً تین گھنٹے بعد شمالی کوریا نے ایک اور شارٹ رینج بیلسٹک میزائل فائر کیا۔ جاپان نے بھی پہلے تجربے کو بیلسٹک میزائل قرار دیا ہے۔

جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرا۔ جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے شمالی کوریا سے میزائل سرگرمیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے