• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 6:33 شام
  • پاکستان

پہلے دن 14 ہزار 605 عازمینِ حج نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کرلی

سرکاری اسکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پہلے دن 14 ہزار 605 عازمینِ حج نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کرلی، ون لنک کے ذریعے 10 ہزار عازمینِ حج نے گھر بیٹھے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کی، 899 افراد نے بینک کارڈ جبکہ 3 ہزار 612 افراد نے مینول بینک چالان کو ترجیح دی۔

ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 75 فیصد سے بڑھ گیا، حج واجبات کی دوسری قسط کی مد میں 9 اشاریہ 3 ارب روپے موصول ہو گئے۔

سرکاری اسکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر ہے، دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل حج پورٹل پر میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ اپلوڈ کرنا لازم ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے