• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 7:08 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے رکن زاہد ریکی نے احتجاجاً اپنا پاسپورٹ اسمبلی فلور پر پھینک دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن زاہد ریکی نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچا تو ایف آئی اے نے روک کر دہشت گرد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا کہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم حمزہ شفقات نے پاسپورٹ بلاک کیا ہے، جب انہیں فون فون کیا لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ واشک جاتے ہیں تو دہشت گرد پیچھے ہوتے ہیں،کوئٹہ آتے ہیں تو دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے، میرا کس کالعدم تنظیم سے تعلق ہے یہ بتایا جائے، دہشت گرد قرار دے کر میرا استحقاق مجروح کیا گیا، میرے خلاف ثبوت لائیں۔

اپوزیشن رکن زاہد ریکی نے مطالبہ کیا کہ حمزہ شفقات کو طلب کرکے ثبوت مانگے جائیں۔

انہوں نے احتجاجاً پاسپورٹ اسمبلی فلور پر پھینک دیا جس پر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاسپورٹ جس انداز میں پھینکا گیا ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں، عظیم ملک کا پاسپورٹ اس طرح پھینکنا نامناسب حرکت ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ رکن اسمبلی کو ایئرپورٹ پر روکے جانے پر معذرت چاہتا ہوں، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا ہے، اس معاملے پر چیمبر میں بیٹھیں گے۔

زاہد ریکی نے بعد میں کہا کہ پاسپورٹ پھینکنے کے معاملے پر معذرت خواہ ہوں، میراکوئی غلط ارادہ نہیں تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے